ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مارنے والی خاتون گرفتار

 کراچی میں بزرگ ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مارنے کے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطباق ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن سائوتھ اشتیاق حسین پر ہاتھ پر سدرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیااور بدتمیزی کرنے والی خاتون سدرہ کو سرکار میں مداخلت کرنے اور دھمکی دینے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک سائوتھ اشتیاق حسین کی مدعیت میں سول لائن پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 10/2023 زیر دفعہ 353/279/186 اور 504/34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا ہے۔ سدرہ خاتون نے کار نمبر BGD309 کو روکنے پر بزرگ ڈی ایس پی کو گالیاں اور برا بھلا کہتے ہوئے دھکے دیے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

واضع رہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی سے خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے دھکے دیے تھپڑ مارے اور اسٹک چھیننے کی کوشش کی تھی۔خاتون نے ٹریفک پولیس کے افسر سے پی آئی ڈی سی کے علاقے میں بدتمیزی کی تھی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی وجہ سے روکا گیا تھا۔متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ خاتون نے میری وردی نہیں پھاڑی تاہم اس دوران میرا چشمہ ٹوٹ گیا، مجھے 4 سے 5 تھپڑ اور گھونسے مارے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا تھا کہ خاتون کے معافی مانگنے پر پولیس افسر نے اسے معاف کردیا ہے تاہم وردی میں موجود افسر سے ہاتھا پائی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply