• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز کا تالا توڑ دیا گیا

سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز کا تالا توڑ دیا گیا

پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کروانے کا معاملہ،سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز کا تالا توڑ دیا گیا۔ لاجز انتظامیہ نے فرخ حبیب کے کمرے سے سامان باہر نکال دیا۔پارلیمنٹ لاجز کی انتظامیہ کی جانب سے سی بلاک کے تالے بھی توڑنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے کی جانب سےتحریک انصاف کے 120 سے زائد سابق ارکان قومی اسمبلی سے لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی نگرانی میں انتظامیہ کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

مستعفی اراکین کی پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی رہائش گاہیں۔لاجز سے 120 فلیٹس تاحال خالی نہیں کرائے گئے،7 دن کا نوٹس دینے کے باوجود فلیٹس خالی نہیں کیے گئے تھے،فلیٹس خالی کرنے کے لیے بار بار کالز کی گئیں،آج بھی فائنل نوٹس دینے کے باوجود ارکان قومی اسمبلی نے فلیٹس خالی نہیں کیے۔ جس کے بعد مرحلہ وار فلیٹس خالی کرانے کے لیے عملدرآمد شروع کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے ڈاریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھ دیا گیا تھا۔خط کے متن میں کہا گیا تھاکہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئےمعاونت کی جائے،پی ٹی آئی ڈی کے نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو رہائشییں خالی کرنے کا نوٹس دیاتھا،رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج دن 2 بجے آپریشن کرنا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئیے اقدامات کیےجائیں.

Advertisements
julia rana solicitors

اسد قیصر ، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے فل وقت تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply