• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ میں 124 محکموں کے ملازمین کی ہڑتال ،نظامِ زندگی درہم برہم

برطانیہ میں 124 محکموں کے ملازمین کی ہڑتال ،نظامِ زندگی درہم برہم

برطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 سرکاری محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی مڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم جاری ہے، اب اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کر دی۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہیں۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملازمین کی یونین کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کرےورنہ ہڑتال اوردیگراقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply