شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کا سخت ردعمل آگیا

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں  کہا کہ  اتنی متعصبانہ نگران حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔

ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جارہاہے،کیا ملک ایسے وقت احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جب امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  پولیس کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو  ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید پر مقدمہ پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پردرج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتاری کے بعد تھانہ آب پارہ منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر  بات کرتے ہوئے  شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو  ن لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply