• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کیلئے غیر ملکی امدادی چاول کی فروخت کا انکشاف

لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کیلئے غیر ملکی امدادی چاول کی فروخت کا انکشاف

لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے لیے بھیجے گئے غیر ملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدگان کے لیے آئے غیر ملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کیے جانے کی خبروں پر کارروائی کرتے ہوئے گودام سیل کر کے چاول کی ایک ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں۔

لاڑکانہ کے جیلس بازار میں شہریوں نے گودام کی نشاندہی کی تھی جہاں سے سیلاب زدگان کے لیے آئے امدادی چاول فروخت کیے جا رہے تھے، چاولوں کی بوریوں پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ چاول فروخت کے لیے نہیں لیکن اس کے باوجود چاول مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ اس سے قبل سیلاب زدگان کو فراہم کیے جانے والے کمبل بھی آن لائن فروخت کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply