• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • کس حکومت نے ہیروئن اور کوکین کی تھوڑی مقدار پاس رکھنے کی اجازت دیدی؟

کس حکومت نے ہیروئن اور کوکین کی تھوڑی مقدار پاس رکھنے کی اجازت دیدی؟

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کی حکومت نے ہیروئن، میتھ، ایکسٹیسی اور کریک کوکین کی تھوڑی مقدار پاس رکھنے اور لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین سالہ پائلٹ پراجیکٹ کے مطابق مذکورہ منشیات لے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے پیدا ہونے والے مسائل کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق برٹش کولمبیا میں 2016 سے لیکر اب تک ہونے والی 32 ہزار اموات میں سے ایک تہائی منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال سے ہوئی ہیں اور اس سال انتظامیہ نے منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کیےہیں۔

کوروناوائرس کی وجہ سے کولمبیا میں منشیات کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہےکیونکہ اس سے منشیات کا غیرقانونی کام اور سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد منشیات کے عادی افراد کو دوسری زہریلی منشیات کی طرف جانا پڑا ج۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں زہریلی منشیات سے 2227مشتبہ اموات ہوئی ہیں جو کہ 2021 سے 34 فیصد زیادہ تھیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے پچھلے سال مئی میں کہا گیا تھا کہ برٹش کولمبیا میں منشیات استعمال کرنے والوں کو استثنیٰ دیا جائے گا جو کینیڈا میں پہلی بار ہو گا۔منشیات کی معمولی مقدار لے جانے کو جرم تصور نہیں کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ فوجداری مقدمات کے بجائے صحت عامہ کے اس معاملے کو اس اقدام سے کنٹرول کر لیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد مواد کے استعمال پر بدنامی کے تاثر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ سہولت بھی دینا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورانٹو س پروفیسر روبرٹ شوارٹز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اقدام قابل تعریف ہے تاہم یہ بھی بہت ضروری ہے کہ اس کی مدد سے مسئلے پر قابو پایا جائے۔’مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں زیادہ اور غیرقانونی مواد کا سامنا ہے جو نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ سے متعلق اقدامات کرنا ہوں گے اور منشیات کی اجازت ان میں سے پہلا قدم ہے۔‘

Advertisements
julia rana solicitors

استثنٰی کی فہرست میں شامل منشیات صرف ذاتی استعمال کے لیے دو اعشاریہ پانچ گرام تک پاس رکھی جا سکیں گی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اقدام سے منشیات استعمال کرنے والے ایک ایسے محفوظ ماحول میں ان کا استعمال کر سکیں گے جہاں انہیں طبی امداد کے حصول میں آسانی ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply