• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور خودکش دھماکا: خون کے عطیہ کی اپیل، شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

پشاور خودکش دھماکا: خون کے عطیہ کی اپیل، شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

 پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دوران نماز ہونے والے خودکش دھماکے  میں 150 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کیلئے خون کے عطیہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے بعد سرکاری سطح پر خون کے عطیہ کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دیں۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر اونیگیٹو خون کے حامل عوام، طالب علم اور پارٹی کارکنان سے اپیل ہے کہ فی الفور لیڈی ریڈنگ ہسپتال، پشاور پہنچیں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے شہریوں سے خون کی عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے بھی لاؤڈ سپیکر پر شہریوں سے خون کے عطیہ کی اپیل کی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بتایا گیا ہے کہ حکام کی اپیل کے بعد عوام کی بڑی تعداد خون کا عطیہ کرنے ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply