• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘میگھن مارکل کی وجہ سے شہزادہ ہیری اور ولیم میں اختلاف بڑھے

‘میگھن مارکل کی وجہ سے شہزادہ ہیری اور ولیم میں اختلاف بڑھے

پریمیئر لیگ کے سابق منیجر ہیری ریڈنپ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان مسائل کو میگھن مارکل نے مزید بھڑکا دیا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا شاہی خاندان کے دو شہزادوں کی آپسی تکرار دیکھ کر انہیں بہت مایوسی ہو گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم سے کچھ ملاقاتیں کی تھیں اور ان کے درمیان جو کچھ چل رہا تھا اس سے انہیں بہت دکھ پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ دونوں کو بٹھا کر معاملات سلجھا دوں، مگر شہزادے ولیم نے کیا غلط کیا تھا؟ وہ تو بس وہی کر رہے تھے جو انہیں کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہیری سے ہمیشہ محبت رہی ہے لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ مجھے سخت ناپسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور میگھن نے شہزادے ہیری کو تبدیل کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح حیات میں اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور اپنے والد سے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply