• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آصف زرداری نےبے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا

آصف زرداری نےبے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا

بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے الزامات لگانے کے معاملے پر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

آصف زرداری نے لیگل نوٹس میں لکھا ہے کہ عمران خان نوٹس ملنے کے 14 روز تک غیرمشروط معافی مانگیں۔ معافی نہ مانگی گئی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ معافی نہ مانگی تو 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے قانون نوٹس فاروق ایچ نائیک نے بھیجا جس میں کہا گیا ہےکہ 27 جنوری کو عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

قانون نوٹس میں کہا گیا ہےکہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟ یہ سراسر الزام اور بہتان ہے، اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا عمران خان عدالت کو اس پر واضح مؤقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ عمران خان کی جانب سے معافی نہ مانگنےکی صورت میں شہرت کوپہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ ’ایک پلان سی بنا ہے، آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، ان کے پاس کرپشن کا پیسہ بے تحاشہ ہے، انہوں نے مجھے قتل کرانے کے لیے یہ پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے‘

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply