• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا،18 افراد شہید، درجنوں زخمی

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا،18 افراد شہید، درجنوں زخمی

 پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد کے اندردوران نماز خودکش دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں18 افراد شہید جبکہ  90 افراد کےزخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا  ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے کے 90 زخمیوں کو اسپتال لایا جا چکا ہے جبکہ 17 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید ہو  چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دھماکے سے پولیس لائنز کے اندر مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی ہے۔ دھماکے کے 90 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد کی پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے زخمی افراد کو نکالنے اور ہسپتال منتقلی کے عمل میں مصروف ہیں۔سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ دھماکے کا شکار پولیس لائنز کا علاقہ پشاور کا ریڈ زون ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply