امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بےقدری جاری ہے۔ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7روپے 40پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 270 روپےکا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپیہ ہفتے کے مقابلے میں مزید ایک روپیہ بڑھ کر 274 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 38 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں مثبت رجحان جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ 137 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 587 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 40 ہزار 450 روپے پر بند ہوا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں