ہمارے بڑے شہر کے خانگی اسکول کے استادوں نے
ایک بچے کو ذلیل کرتے ہوئے کہا
“تمہیں انگریزی نہیں آتی”
پھر اس کے چہرے پر کالا داغ لگایا
کالا رنگ جو ہمارے پاس ذلت کا نشان ہے
کہ یہ زمیں زادوں کا رنگ تھا/ہے
اور حملہ آور سفید فام ہوتے ہیں
یہ نشان اس لئے بھی ضروری ہے کہ
اسکول کے بچوں کو مقامی بولی بولنے والا بچہ دور سے نظر آئے
اور انہیں اس کی تحقیر کرنے میں آسانی ہو
“مشروم” اسکولوں کی فضا میں معلق یہ نسل اگر کبھی انگلستان جائے
اور کسی انگریز سے راستہ پوچھے تو
وہ انگریز تعجب سے ضرور پوچھے گا
“تمہیں انگریزی نہیں آتی؟”
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں