• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نابالغ افراد کو سگریٹ کی فروخت: وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

نابالغ افراد کو سگریٹ کی فروخت: وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت کرنے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے درخواستگزار خضر قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست میں دیگر متعلقہ فریقین کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کر دی۔ بیرسٹر احمد پنسوتا نے اپنے دلائل میں کہا کہ انہوں نے نشاندہی کی کہ سموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت نہیں کیے جاسکتے لیکن حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔

انہوں نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کھلے عام 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو سگریٹ اور ویپس فروخت کیے جا رہے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply