تبدیلی ضرور آئے گی/گُل بخشالوی

پی ڈی ایم کی حکومت نے تحریک ِ انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنا شروع کر دئے۔ نام نہاد امپورٹڈ حکومت میں قومی اسمبلی کے راجہ سپیکر پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب استعفیٰ دینے والا خود میرے حضور پیش ہو گا صرف اسی کا استعفیٰ منظور کروں گا ، در اصل پی ڈی ایم ، کی حکومت پی ٹی آ ئی کے ارکان اسمبلی کے استعفے قبول کرنے سے گریزاں تھی وہ چاہتی تھی کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی المعروف مچھلی منڈی میں واپس آ ئیں اور ہم دنیا کو اپنی شیطانیت کا تماشہ دکھائیں لیکن عمران خان نے چال چلی ، اپنی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہاکہ ہم قومی اسمبلی میں واپس آ رہے ہیں تو شہباز شریف اور ان کے دربا ریوں کی کانپیں ٹانگ گئیں ۔من پسند قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو بچانے کے لئے حکمران اتحاد نے یوٹرن لیا اور سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنا تھوکا ہوا چاٹ لیا ۔ پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنا شروع کر دیئے ، اس لئے کہ یہ لوگ عمران خان سے خوف زدہ ہیں ، بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان کی عوامی حکمرانی میں ان کی زندگی سر زمین ِ پاک پر مشکل گزرے گی اس لئے کہ عمران خان ہم قومی چوروں اور لٹیروں کو کھبی معاف نہیں کریں گے ہم جیسے ہی تخت ِ اقتدار سے اتریں گے تو تختہءدار پر ہوں گے ، یہ ہی وہ خوف جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ، اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے امریکی غلام عام انتخابات کے التوا کے لئے سر جوڑے بیٹھے ہیں ، کھبی مردم شماری اور کھبی حلقہ بندیوں کا دبے لفظوں میں راگ الاپ رہے ہیں لیکن عمران فوبیا کے شکار جس قدر بھی عام انتخابات سے گھبرائیں گے ان کے چہروں سے منافقت کے نقاب اترتے جائیں گے۔ پاکستان کی عوام نے عمران خان کو دل سے اپنا قائد تسلیم کر لیا ہے اور دنیا اس حقیت سے بخوبی آ شنا ہے! پاکستان کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ عمران خان کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون پاکستان زیادہ مقبولیت ملی اس لئے کہ وہ ریاست پاکستان، پاکستان کی عوام کی خوشحالی، کے لئے قومی سیا ست میں اپنی کشتیاں جلا چکے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عمران خان پی ڈی ایم کے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ،
مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ پریس کلب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میںاعتراف کر رہے ہیں کہ موجودہ ملکی سیاسی نظام میں عام لوگوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے آج ملکی سیاست انتقام اور دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے جس کے باعث عوام کے جو مسائل ہیں وہ ایک طرف رہ گئے ہیں۔ ’یہ سیاست پاکستان کے مسائل کو حل نہیں کرسکتی ہے۔‘ لیکن پی ڈی ایم اس حقیقت سے باخبر ہونے کے باوجود میں نا مانوں کی رٹ لگائے پاکستان کی عوامی خوشحالی سے بے پروا اپنے آنے والے کل کو محفوظ کر رہی ہے ، اپنے خلاف مقد ما ت میں درباری عدالتوں سی کلین چٹ لے رہے ہیں ، روٹی چور جیل میں سڑ رہے ہیں اور خزانہ چوروں کو عدالتیں بری کر رہی ہیں ، قومی لٹیروں کی خواہشات کے احترام میں جج اپنی آخرت تک کو بھول گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی خواہش پر پاکستان تحریک ِ انصاف کے ازلی دشمن محسن نقوی کو نگران وزیر ِ اعلیٰ بنا دیا ہے الیکشن کمیشن کی اس نمک حلالی پر قوم جس قدر بھی ماتم کرے کم ہے۔ الیکشن کمیشن، نظام عدل ، اور نیو ٹرل کی سر پرستی میں امپورٹڈ حکمران سچ سے جتنے دور ہیں اتنے ہی سچ بولنے والوں سے نفرت کر رہے ہیں
لیکن موسیٰ علیہ سلام نے فرعون سے کہا تھا اللہ تعالیٰ اس شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور جھوٹا ہو ، بے شک اللہ تعا لیٰ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے آج تمہاری حکومت ہے اور اس سرزمین پر تم غالب ہو اگر عذاب الٰہی آجائے تو تم کو اس سے کون بچائے گا !
ہمارا ایمان ہے ان شا ¾ءاللہ اس دیس میں تبدیلی آئے گی اس لئے کہ ہم اللہ کی رحمت سے نا امید نہیں .

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply