• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیٹ فلیکس پر ایک ہی اکاؤنٹ پر مفت شیئرنگ کا آپشن ختم، فیس لاگو

نیٹ فلیکس پر ایک ہی اکاؤنٹ پر مفت شیئرنگ کا آپشن ختم، فیس لاگو

نیٹ فلیکس پر ایک ہی اکاؤنٹ پر مفت شئیرنگ کے مزے ختم ۔اپریل سے اکاؤنٹ شئیرنگ پر پر اسٹریمنگ کمپنی کو پیسے دینے ہوں گے۔

نیٹ فلیکس کمپنی کی طرف سے جاریکردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر پاس ورڈ شئیرنگ قوانین کو وسیع پیمانے پر نافذ کردیا جائے گا،

اکثر ممالک میں نیٹ فلیکس اکاؤنٹ ہولڈرز کو اختیاردیا جائے گا کہ وہ اضافی ادائیگی کرکے اپنے شئیر کردہ سب اکاؤنٹس کو بحال رکھ سکیں گے۔

اسی طرح کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ نیٹ فلیکس کے سی ای او ریڈ ہیسٹنگز 25 سال بعد سبکدوش ہو رہے ہیں اور ٹیڈ سارینڈوس کمپنی کے نئے سی ای او ہوں گے ۔ یادرہے ٹیڈ پہلے ہی شریک سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ گریگ پیٹرز۔ ہیسٹنگز کمپنی کو مکمل طور پر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور اس کے بجائے وہ ایگزیکٹو چیئر کا کردار ادا کریں گے۔

۔ Netflix نے ایک نیا ٹول بھی متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے اکاؤنٹ سے ناپسندیدہ افراد کی چھٹی کراسکتے ہیں یا دیگر افراد کو لاگ ان کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیٹ فلیکس نے چلی کوسٹا ریکا، اور پیرو میں ایک اضافی ذیلی اکاؤنٹ کی ادائیگی کانظام نافذ کردیا ہے ۔ جبکہ ارجنٹائن، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، اور ڈومینیکن ریپبلک کے صارفین کو ادائیگی کی شرط پرایک اضافی اکاؤنٹ کی اجازت دیدی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply