وراثت (مختصر کہانی)

“سنا ہے خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کے معاملے میں ہر ملک اور مذہب کا قانون الگ ہے؟”
“ہاں ایسا ہی ہے”..میں نےجواب دیا
“اچھا”!!!! ویسے تمھارے پاکستان میں کیا حساب کتاب ہے?
اور کیوں کہ یہاں مسلم اکثریت ہے تو تمھارا مذہب کیا حکم دیتا ہے؟
جاپان سے آئی یہ صحافی کُرید کُرید کر مجھ سے سوالات پوچھ رہی تھی۔
“نہیں یہ لوگ جائیداد تقسیم نہیں کرتے” ۔
یہاں مسلمان شاذ ہی نظر آتا ہے.
میرے جواب پر اس کے تاثرات عجیب سے ہو گئے.
“یہاں کچھ تعداد فرقہ فرقہ کھیلنے والوں کی ہے اور کچھ لبرل سیکولرز کی۔”
انتہا پسند اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے.
انتہا پسند؟
“ہاں”۔۔۔
“اچھا”!!!! اور ان کا کیا طریقہ کار ہے جائیداد میں حصّہ دینے سے متعلق؟
” یہ حصہ دیتے نہیں بچا لیتے ہیں”.
” کیسے”؟اس کا تجسس آخری حدوں پر تھا
” بیٹیوں کو قتل کرکے”.

Facebook Comments

اسما مغل
خیالوں کے سمندر سے چُن کر نکالے گئے یہ کچھ الفاظ ہی میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply