• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست پر پی ٹی آئی نے کیا کہا؟

میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست پر پی ٹی آئی نے کیا کہا؟

میئر کراچی کے لئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی سے کراچی کے میئر کے لیے معاونت کی درخواست کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کو کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔ میئر کے انتخاب کے لیے دونوں جماعت کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات میں کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ تحریک انصاف 46کے بجائے 82 سیٹوں پر کامیابی ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا ہم نے چار نشستیں مزید جیتی ہیں، گلشن اقبال، ناظم آباد، کورنگی اور موریرو میربہار سے کامیاب ہوئے ہیں، چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان آر او کرچکا ہے جبکہ 16 ایسی نشستیں ہیں جن میں فارم 11 اور اپینڈیکس اے میں فرق ہے، 16 نشستوں میں زیادہ تر نشستیں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا ملاقات میں یہ بھی کہنا تھا 14 مزید نشستیں ایسی ہیں جن میں چند پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ رکا ہوا ہے، 14 نسشوں پر پہلے اور دوسرے نمبر کے درمیان 5 فیصد ووٹوں کا فرق ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply