• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرااستعفیٰ قبول نہ کیا جائے ،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا اسپیکر کو خط

میرااستعفیٰ قبول نہ کیا جائے ،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا اسپیکر کو خط

پی ٹی آئی کے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کا خط لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میرا استعفیٰ پی ٹی آئی کے آفس میں کمپیوٹر آپریٹر نے ٹائپ کیا تھا۔

ناصر خان موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا نہیں چاہتا، پارٹی آفس کا خط سیاسی مقاصد کے لیے تھا، میں اپنا استعفیٰ واپس لیتا ہوں، اپنے حلقے کے مسائل کے لیے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کروں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی کچھ عرصے قبل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے گھے اور چند روز قبل ہی انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply