• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان: 240 سال پرانا ڈیپارٹمنٹل سٹور بند

برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان: 240 سال پرانا ڈیپارٹمنٹل سٹور بند

برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کا شکار ہوکر 240 سال پرانا ڈیپارٹمنٹل اسٹور بند ہو نے جا رہا ہے۔

برطانیہ کی لنکن شائر کاؤنٹی کے لاؤتھ ٹاؤن میں 1781 میں قائم ہونے والا ’ایو اینڈ رنشا‘ نامی ڈیپارٹمنٹل اسٹور ایک ہی خاندان کی تین نسلوں نے لگاتار 242 سال تک چلایا تاہم کورونا وبا کے بعد برطانیہ میں مہنگائی کی تازہ لہر اور کاروبار کے بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت نہ کر پانے کے باعث بند ہو نے جا رہا ہے۔

ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے مالک مارکس سینڈوتھ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیدا ہونے والا یہ بحران ملک کے سب سے پرانے اور انڈیپنڈنٹ فیملی رن ڈپارٹمنٹل اسٹور کے طابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے مشکل دو سالوں کے بعد ہمیں قوی امید تھی کہ مشکلات کے اس دور کا خاتمہ ہوگا، ہم اس سے نکل جائیں گے اور اپنے اسٹور کو جدید کاروباری تقاضاؤں سے ہم آہنگ کرلیں گے تاہم اب انتہائی بھاری دل کے ساتھ ہمیں یہ اسٹور بند کرنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ مارکیٹ میں کھڑے رہ پانا کافی مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی شاہی ٹیم کو الوداع کرتے ہوئے انتہائی افسوس ہو رہا ہے، ان ملازمین میں سے کئی لوگ دہائیوں تک ہر آسان اور مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ منسلک رہے ہیں، میں تو ان کا شکریہ بھی ادا نہیں کر سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک اسٹور کی آن لائن فروخت ختم کردی جائے گی جبکہ مارچ تک مارکیٹ میں موجود اسٹور بھی مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply