• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ: صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی نئی تاریخ سامنے آگئی

ترکیہ: صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی نئی تاریخ سامنے آگئی

ترکیہ نے ملک میں عام انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی نئی تاریخ منظرعام پر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اشارہ دیا ہے کہ ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات14 مئی 2023 کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ترکیہ میں انتخابات 8 جون 2023 کو کرائے جانے تھے لیکن مذہبی تہواروں اور اسکول کی چھٹیوں کی وجہ سے اب الیکشن ایک ماہ قبل کرائیں جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے، انتخابات میں ہمارا مقابلہ 6 جماعتی اتحاد سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply