• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان میں شدید برفباری :گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

بلوچستان میں شدید برفباری :گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

شمالی بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل گزشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔

برفباری کے بعد ان علاقوں میں ہر منظر سفید ہوگیا، وادی کوئٹہ کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف پڑی۔

دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے، کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply