خلائی مخلوق؟ (1)/وہاراامباکر

سائنس پر ہونے والی کسی بھی عوامی گفتگو میں چند موضوعات زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور کئی بار یہ گرماگرم بھی ہو جاتی ہے۔ اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بات زندگی، شعور اور کائنات کے فنڈامینٹل پہلوؤں کے بارے میں ہو۔ کیونکہ یہ خود ہمارے اور اس کائنات میں ہماری جگہ سے متعلق ہے۔ آپ خواہ جو بھی ہوں، ان موضوعات پر جذبات کو الگ رکھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ ایسا ایک سوال غیرارضی ذہانت کے بارے میں ہے۔

کیا کائنات میں ذہین ایلین پائے جاتے ہیں؟ یہ پرانا سوال ہمارے لئے کئی پہلوؤں سے دلچسپ رہا ہے؟ اس کے کسی بھی طرح کے جواب کے اہم فلسفانہ مضمرات ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو اس کا مطلب غالباً یہ ہے کہ ناقابلِ بیان حد تک بڑی کائنات میں ذہانت صرف ایک جگہ پر ہے۔ انسان اس کائنات میں ایک بڑی خاص حیثیت رکھتا ہے۔
اگر اس کا جواب اثبات میں ہے تو اس کا مطلب غالباً یہ ہے کہ کائنات کے فزیکل قوانین زندگی اور ذہانت کے حق میں rigged ہیں۔ زندگی اور ذہانت کائنات میں خاص حیثیت رکھتے ہیں۔
اس طرح کے مضمرات وہ وجہ ہیں جس باعث یہ سوال کئی بار ضرورت سے زیادہ اہمیت اور دلچسپی لے جاتا ہے۔
ایک سروے کے مطابق دو تہائی لوگوں کا خیال ہے کہ ہاں، غیرارضی ذہین زندگی وجود رکھتی ہے۔ (اس میں اڑن طشتریوں کو سچ سمجھنے والے بھی ہیں) اور ایک تہائی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔
پہلے چند اقتباسات اس سوال کے بارے میں چند مشہور سائنسدانوں کے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرویور: کیا آپ کے خیال میں زمین کے علاوہ کائنات کہیں اور ذہین زندگی پائی جاتی ہے؟
بل نائے: یقینی طور پر۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ زندگی جگہ جگہ پائی جاتی ہے اور یقینی طور پر ذہین زندگی بھی۔ یہ تو ہونا ہی چاہیے۔ ایسا ہونے کا امکان اس قدر زیادہ ہے کہ کچھ بھی اور کیسے کہا جا سکتا ہے۔ ہماری کہکشاں میں ہی دو کھرب ستارے ہیں۔ ہر ستارے کے گرد دس سیارے ہوں گے۔ اتنے بڑے اعداد میں ذہین زندگی کی موجودگی کا امکان قریب قریب سو فیصد ہو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرویور: سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ ہے کہ کیا ہم کائنات میں اکیلے ہیں؟
نیل ڈی گراس ٹائسن: بالکل بھی نہیں۔ میرا بہترین اندازہ یہ ہے کہ کائنات زندگی سے لبریز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برائن کوکس: ساڑھے تین کھرب کہکہشائیں، ہر ایک میں کھربوں ستارے۔۔۔۔ کائنات میں یقیناً ان گنت تہذیبیں موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایلون مسک (12 جون 2016): جدید ترین سائنس یہ پیشگوئی کرتی ہے کہ کئی ٹریلین ایلین تہذیبیں موجود ہیں۔ یا تو یہ جلد ختم ہو جاتی ہیں یا پھر کائنات میں بہت بہت اور بہت سے ایلین پائے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دعوٰی کرنا کہ کائنات میں زندگی ہے، بہت دلچسپ ہے۔ (اور آپ کو زیادہ ٹی وی شوز پر مدعو کیا جا سکتا ہے۔
ایلون مسک کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ پر شان کیرول کا جواب تھا کہ “نہیں، سائنس کی ایسا قطعی کوئی پیشگوئی نہیں۔ ہمیں اندازہ ہی نہیں کہ زندگی کے شروع ہونے کا امکان کتنا ہے”۔
شان کیرول کی یہ بات درست ہے۔ ایک نظر اس پر کہ اس بات کا مطلب کیا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
اور دوسرا یہ کہ اس بارے میں اس قدر پرجوش optimism کس بنیاد پر ہے؟
(جاری ہے)

Advertisements
julia rana solicitors

چند اقساط پر مشتمل یہ سیریز پروفیسر ڈیوڈ کِپنگ خیالات ہیں۔
ڈاکٹر کپنگ Harvard-Smithsonian Center for Astrophysics سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی مہارت exoplants اور exomoons پر ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply