• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کے پی اسمبلی تحلیل کی سمری محمود خان آج ارسال کر یں گے

کے پی اسمبلی تحلیل کی سمری محمود خان آج ارسال کر یں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی تحلیل کی سمری آج شام گورنر کو ارسال کر دوں گا۔

محمود خان نے کہا کہ کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتا ہوں، عوامی خدمت میں آگے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوبارہ دوتہائی اکثریت سے آئیں گے۔

واضح رہے تین روز قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا بطور وزیر اعلی آخری خطاب ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سے جو ہوسکتا تھا وہ ہم نے کیا اور کر رہے ہیں۔ حکمران ملک کو ٹھیک کرنے آئے تھے لیکن اپنے خلاف کیسز ختم کیے اور حکمرانوں کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی کو ہٹا دے، ہم حالات ٹھیک کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکمرانوں کو دیکھ لیا اور انہوں نے ملک میں کیا ٹھیک کیا؟ حکمرانوں کے پاس تو اہلیت ہی نہیں تھی کچھ کرنے کی لیکن اب حکمران کہتے ہیں فلاں پر کیس بنے گا اور فلاں پر کیس بنے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply