• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رات بھر سوچتی ہوں، عادل شادی کیوں چُھپا رہا ہے:راکھی ساونت

رات بھر سوچتی ہوں، عادل شادی کیوں چُھپا رہا ہے:راکھی ساونت

  بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی سے خفیہ طور پر شادی کرنے کے بعد میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنے مسلمان دوست سے شادی اور اسلام قبول کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں ہندوستان میں رہتی ہوں کوئی یہاں طالبان کی حکومت نہیں ہے۔  عادل درانی سے نکاح کو قبول کیا ہے یا نہیں! کہ سوال پر کہا کہ پتہ نہیں عادل لوگوں کے سامنے کیوں نہیں آرہا؟ رات 3 بجے تک یہی سوچتی ہوں کیوں وہ شادی چھپا رہا ہے؟

راکھی ساونت نے کہا کہ  میرا شوہر اپنی بیوی اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت کو میڈیا کے سامنے اپنانے سے منع کررہا ہے، میں نے انکی وجہ سے ڈریسنگ سینس بدل لی ہے، برقع پہننا شروع کردیا ہے لیکن پھر بھی وہ ہماری شادی سے انکار کررہا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی تھیں جس میں انہیں اسلام قبول کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

راکھی نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئیں جس کے بعد انہوں نے اپنا مسلمان نام بھی رکھ لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply