نیپال:مسافر طیارہ گرنے سے 67 سے زائد افراد ہلاک،

  نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے باعث 67 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔

یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں کل 72 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار، 4 عملے اور 10 غیر ملکی افراد شامل تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کی معلومات نہیں ملی۔

حادثے کے مقام سے چند لاشیں ملی ہیں اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھالیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آرمی ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے مزید لاشیں ملنے کے امکانات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply