کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی، ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفان سے تباہی جاری ہے جس کی وجہ سے صدر جوبائیڈن نے ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدرنے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کاؤنٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 اموات ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply