• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • محبت یا نفرت؟شکیرا نے سابق بوائے فرینڈ کی محبوبہ کے متعلق گانا بنا ڈالا

محبت یا نفرت؟شکیرا نے سابق بوائے فرینڈ کی محبوبہ کے متعلق گانا بنا ڈالا

کولمبین گلوکارہ شکیرا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی نئی محبوبہ کی ہتک کے لیے گیت ہسپانوی زبان میں ریلیز کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق جب شکیرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ گیت انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی نئی محبوبہ کے متعلق لکھا۔

گیت میں شکیرا اپنے سابق بوائے فرینڈجیرڈ پیک کی نئی محبوبہ کلارا شا مارٹی کی ہتک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”اس نے رولیکس کو چھوڑ کر ’کیسیو‘ کا انتخاب کیا، شکیرا خود کو لگژری گھڑی رولیکس کہتی ہیں اور کلارا کو سستی ’کیسیو‘ (Caseo) گھڑی قرار دیتی ہیں۔

گیت میں ایک جگہ شکیرا خود کو فراری کار سے تشبیہ دیتی ہیں اور کلارا کو سستی ٹونگو گاڑی قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”تم نے فراری دے کر ٹونگو لے لی ہے۔“

Advertisements
julia rana solicitors

شکیرا کی طرف سے کلارا کی اس طرح تضحیک کرنے پر انٹرنیٹ صارفین شکیرا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر ’زن بیزار‘ ہونے کا الزام عائد کیاجا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply