• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے نےپروڈکشن کا آغاز کردیا

مس ٹرانس پاکستان شائرہ رائے نےپروڈکشن کا آغاز کردیا

مشہور بھارتی فلمساز وکرم بھٹ کی تحریر کردہ اس فلم میں شائرہ رائے ، جاوید شیخ، منیب علی، مراد کاظمی، بینش جارج، مرہوم بلال، زینت بٹ اور دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسی اداکارہ کی ہے جو کہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہوتی ہے۔ فلم میں شائرہ رائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے شائرہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشہور اداکارہ کا کردار نبھائیں گی ۔ جیسے پاکستان میں ماہرہ خان یا بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پاوڈوکون ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شائرہ رائے کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی ایک ٹاپ اداکارہ اور ان کے ایک فین کے گرد گھوم رہی ہے جو کہ اس اداکارہ سے انتہا سے زیادہ محبت کرتا ہے اور بعد میں اس کی محبت جنون اور دیوانگی میں بدل جاتی ہے۔ فلم کی پروڈکشن پر کام جاری ہے۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ شائرہ کی فلم سنک رواں برس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply