ایران: مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت

مظاہروں کی حالیہ لہر کے دوران سزائے موت پانیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

ایران میں مظاہروں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں مزید 3 شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد تقریباً 3 ماہ سے جاری مظاہروں میں شرکت اور فورسز پر حملوں کے الزام میں مزید 3 ایرانیوں کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔ ایران میں اب تک 17 افراد کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے تاہم حالیہ سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی 16 ستمبر کو پولیس حراست کے دوران ہونے والی ہلاکت کے بعد سے پورے ملک میں مظاہرے ہوئے، جن میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایرانی حکومت نے سزا یافتہ افراد میں سے 4 کو پھانسی دے دی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے 2 اور شہریوں کی پھانسی کی سزا کو بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply