ٹرین کا انتظار کرتے 32 مسافراغواء

نائیجیریا کی ریاست ایڈو کے ٹام ایکیمی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے 32 مسافروں کو مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر اغوا کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اے کے 47 بندوق سے لیس مسلح شخص نے ریلوے اسٹیشن پر موجود 32 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد اغوا کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چرواہوں کے قبیلے کے ایک شخص نے اسلحے کے زور پر ’واری‘ جانے کیلئے ٹرین کا انتظار کرنے والے 32 مسافروں کو اسلحے کے ذور پر اغوا کیا جبکہ اسٹیشن پر موجود کچھ لوگوں کو گولیاں لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے مسلح شخص نے 32 افراد کواغوا کیا جبکہ ایک شخص اغواکار کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔اغوا کاروں کی تلاش کیلئے پولیس، فوج اور مقامی باشندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں اغوا کیے گئے لوگوں کو بھی اکتوبر تک یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply