چین کے مشرقی صوبے جیانگشی میں اتوار کو ایک ٹرک کے جنازے کے جلوس سے ٹکرانے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے دی گئی ایک مختصر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا ۔
Advertisements

رپورٹس کے مطابق، حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں