• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روسی صدر جلد مرنے والے ہیں، کس بیماری میں مبتلاء ہیں ؟

روسی صدر جلد مرنے والے ہیں، کس بیماری میں مبتلاء ہیں ؟

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو کہ آخری اسٹیج پر ہے اور وہ جلد مرنے والے ہیں۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے۔ہمیں لگتا ہے کہ روسی صدر کو کینسر ہے اور یہ بات ہمیں ان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔ویلادیمیر پیوٹن کی موت کے بعد کسی دوسرے روسی رہنما کو اقتدار کی منتقلی کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ روسی ماہر نے یوکرینی میڈیا کو بتایا تھا کہ جدید علاج اور طریقوں کی مدد سے روسی صدر کے کینسر کو پھیلنے سے روکا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنی صحت کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں اور جب سے روس نے یوکرین میں مداخلت کی ہے، یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply