• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 15 بار ووٹنگ کے بعد بالآخرریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی اسپیکر منتخب

15 بار ووٹنگ کے بعد بالآخرریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی اسپیکر منتخب

رپبلکن رہنما کیون میک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں، مک کارتھی کو 216 جبکہ ڈیموکریٹک امید وار حکیم جیفریز کو 212 ووٹ ملے۔

حکیم جیفریز امریکہ کی تاریخ میں ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کے لیے نامزد ہونے والے پہلے سیاہ فام امیدوار تھے۔کیون میکارتھی نے اپنے ایک درجن سے زیادہ ساتھیوں کی رائے تبدیل کر کے انہیں اپنی حمایت پر آمادہ کر کے فتح حاصل کی ۔

چیمبر کے فریڈم کاکس کے چیئرمین سمیت قدامت پسند وں کے ووٹوں نے میکارتھی کو اسپیکر کے منصب کے قریب کر دیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے سب سے زیادہ 213 ووٹ حاصل کیے تھے،تاہم وہ پھر بھی اکثریت سے کم تھے۔14 ویں ووٹنگ تیزی سے شروع کی گئی جو اس بار بغیر کسی ریپبلکن چیلنجر کےصرف میکارتھی اور ڈیموکریٹک لیڈر کے درمیان تھی، جس کے نتیجے میں ریپبلکن ووٹ تقسیم ہونے سے بچ گئے۔

حیرت انگیز تبدیلی اس وقت آئی جب میکارتھی نے مخالفوں کے بہت سے مطالبات پر اتفاق کیا – بشمول ایوان کے ایک دیرینہ اصول کی بحالی کےجس کے نتیجے میں کسی بھی رکن کو اس کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔ان تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ جس منصب کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اتنی محنت کی تھی وہ کسی حد تک کمزور ہو جائے گا۔

مبصرین کے مطابق اسپیکر کے انتخاب کے بظاہر سادہ نظر آنے والے عمل میں پیدا ہونے والا یہ ڈیڈ لاک امریکہ میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کا عکاس ہے۔ لیکن ساتھ ہی امریکہ کے قانون ساز اداروں میں سیاسی جماعتوں کے کردار سے متعلق کئی دلچسپ حقائق سامنے لاتا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوانِ نمائندگان کے تمام 435 ارکان اور سینیٹ کے 100 میں سے 35 ارکان کا انتخاب ہوا تھا۔

امریکہ میں ایوانِ نمائندگان میں آبادی کےاتناسب ے نمائندگی دی جاتی ہے اور اس کے ارکان دو سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

منتخب ہونے والے ارکان جنوری میں کام کا آغاز کرتے ہیں۔البتہ نو منتخب ارکان کے حلف سے بھی پہلے ایوان کے اسپیکر کا انتخاب کیا جاتا ہے کیوں کہ بعد میں ایوان کی کارروائی اسپیکر ہی کی صدارت میں آگے بڑھتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply