• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عورت مارچ کی تیاری: اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست موصول

عورت مارچ کی تیاری: اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست موصول

عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست موصول ہوگئی۔ یہ درخواست عورت مارچ تنظیم کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عورت مارچ کیلئے این او سی حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ جس میں 8 مارچ 2023 کو نیشنل پریس کلب کے باہر عورت مارچ کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔

درخواست میں عورت مارچ کیلئے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ ہر سال 8 مارچ کو عورت مارچ تنظیم کی جانب سے عورت مارچ کیا جارہا ہے۔ جو اپنے نعروں اور سلوگنز کی وجہ سے کافی متنازعہ ہوچکا ہے۔ ہر سال عورتوں کے عالمی دن کے بعد اس مارچ کی وجہ سے ایک نئی بحث چھڑ جاتی ہے۔ کئی عوامی و مذہبی حلقوں کی جانب سے متعدد مرتبہ اس مارچ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply