ایچ ای سی نے ماسٹرز ڈگری کیوں ختم کردی؟

ہائرایجوکیشن کمیشن نے ایک اور بری خبر سنادی۔ ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگریاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی اے، بی ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری کرنے والے طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ لاہور سمیت صوبے کے دیگر کالجوں میں پانچویں سمسٹر میں داخلہ دشوار ہوگیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایم اے،ایم ایس سی ڈگری ختم کرکے اس کے متبادل پانچویں سمسٹر میں داخلے کی ہدایات کی گئی تھیں۔ تاہم لاہور کے چند کالجزکے علاوہ پانچویں سمسٹرمیں داخلے کاحصول ناممکن ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چند کالجز ہی پنجاب یونیورسٹی اور لاہورکالج یونیورسٹی سے الحاق رکھتے ہیں۔ ایل سی ڈبلیو یو سے الحاق شدہ کالجز کو پانچویں سمسٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

اسی طرح پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بھی چند پروگرامز میں پانچویں سمسٹرمیں داخلے کی اجازت مل سکی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز لاہور کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز خودمختار ہیں۔ ان کی پالیسی کے مطابق ہی عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply