• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ہیری کا افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کا انکشاف

شہزادہ ہیری کا افغانستان میں 25 افراد کو ہلاک کرنے کا انکشاف

برطانوی شہزادے ہیری 25 افراد کے ہتھیارے نکلے۔ برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں کا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی سوانح عمری میں شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے، ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

انہوں نے لکھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخرہے نہ ہی شرمندگی، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 نوری کوشائع ہو رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply