• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبرپختونخوا کے محکمہ سماجی بہبود، نادرا اور این جی او ،دا ہوا لور کے تعاون سے اگلے ہفتے پشاور میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔

تفصلات کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیکشنز ذوالفقار احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سوشل انکلوژن) عون احمد نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا اور فوکل پرسن شاہد خان اور محکمہ سماجی بہبود کی مہناز نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں خورشید اور عائشہ نے دا ہوا لور کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن محکمہ سماجی بہبود پشاور کے دفتر میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذوالفقار احمد نے کمیونٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply