ریلوے پولیس کے تھانے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ریلویز پولیس کے تھانہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا۔ تھانے ڈیجیٹل کیلئےپاکستان ریلویز پولیس اور پی آئی ٹی بی کے مابین معاہدہ طے ہوگیا۔

ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمّد وقار عباسی کاکہنا ہے کہ ریلویز پولیس کے تھانہ جات میں پنجاب کی طرز پر پی ایس آر ایم ایس کا آغاز کر دیا گیا۔پی ایس آر ایم ایس سسٹم کے تحت آن لائن کمپلینٹ، ایف آئی آر، ضمنیات اور پولیس فائل مرتب ہونگی۔پہلے مرحلے میں ریلویز پولیس کے تمام بڑے تھانوں میں سسٹم لانچ کیا گیا ہے۔ تھانوں میں کمپیوٹر، پرنٹر، سکینر، بائیومیٹرک ڈیوائسز مہیا کی گئی ہیں۔ پی آئی ٹی بی سے تربیت یافتہ سٹاف کو تھانہ جات میں تعینات کیا گیا ہے۔کریمنل ریکارڑ آفس CRO کو بھی CRMS کے ذریعے ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر محمّد وقار عباسی کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے سے ریلوے پولیس اسٹیشنزمیں نصف صدی پرانے سسٹم کو تبدیل کیا گیا ہے۔گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملےگی۔منصوبے سے ریلویز پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئےگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply