• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فٹبال کی شان،پیلے کی آخری رسومات ادا، ہر آنکھ اشکبار

فٹبال کی شان،پیلے کی آخری رسومات ادا، ہر آنکھ اشکبار

 شہنشاہ فٹبال پیلے کی آخری رسومات  ادا کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے برازیل میں ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

رپورٹ کے مطابق  فٹبال کے بادشاہ پیلے  کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد  لیجنڈری فٹبالرکی آخری جھلک دیکھنے کے لیے اُمڈ آئے۔ برازیل کے شہر سانتوس میں پیلےکی میت فائرانجن پر رکھ کر اسٹیڈیم سے لائی گئی۔ کسی نے برازیل کے قومی پرچم لہرائے تو کسی نے نمناک آنکھوں سے دعائیں کیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضع رہے کہ پیلے ہی نے سانتوس ٹیم اور شہر کو شناخت دی تھی۔ ملکی ہیرو اور لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں برازیل کے نو منتخب صدر لولا بھی شامل تھے۔سپر اسٹار رونالڈو، رونالڈینہو، روماریو، کاکا اور نیمار کے شرکت نہ کرنے پر فینز نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply