• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ: 18 برس تک کے طلباء کیلئے ریاضی لازمی کرنے کا منصوبہ

برطانیہ: 18 برس تک کے طلباء کیلئے ریاضی لازمی کرنے کا منصوبہ

برطانیہ نے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے مطابق 18 سال تک کے طالبعلموں کیلئے میتھس کو لازمی مضمون قرار دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کامنصوبہ بنالیا۔

برطانوی وزیراعظم کے نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طالب علموں کے لیے میتھس لازم قراردیا جائے گا، منصوبے کے ذریعے بچوں کےسوچنے، سمجھنے اور ذہن کو تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس منصوبے کے تحت برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانےکی تیاری کی جارہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک اعلان کریں گے کہ مستقبل کی نوکریوں کیلئے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور میتھس پڑھنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply