امریکی اسپیکر کا انتخاب :ریپبلکن امیدوار پھر ناکام

امریکی ایوان نمائندگان4 بارووٹنگ کے باوجوداسپیکر منتخب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکرکےانتخاب کے لیے ایوان میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی۔ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے19ارکان نےاپنےہی امیدوار کو ووٹ دینےسےانکارکردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیون میکارتھی درکار218ووٹ حاصل نہ کر سکے۔امریکی تاریخ میں ایک صدی بعداسپیکرکےانتخاب کےلیے4 بارووٹنگ ہوئی۔

4 مرتبہ ووٹنگ کے باوجود کیون مکارتھی اسپیکر بننے میں کامیاب نہ ہوسکے۔امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس نئے اسپیکر کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسپیکر کے انتخاب میں ریپلکن امیدوار کیون میکارتھی کو اپنی ہی پارٹی سے قدامت پسندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریپبلکن امیدوار کیون میکارتھی نے پارٹی ارکان کی مخالفت کے باوجود اسپیکر کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔ جس کے باعث ان کی پارٹی کے 19 ارکان نے انہیں ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply