• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے کاعمران خان سے ملاقات سے انکار

کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے کاعمران خان سے ملاقات سے انکار

: کرکٹر عبدالقادر کےبیٹے سلمان قادر نے والد کی وفات پر  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  کی جانب سے تعزیت کیلئے بلانے پر ملاقات سے انکار کر دیا۔

کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر نے کہا کہ عمران خان نے ان کے والد کی تعزیت اور فاتحہ کیلئے پیغام بھیجا تھا۔والد کے انتقال کو تین سال ہو چکے ہیں اور عمران خان آج تک ان کے گھر افسوس کرنے نہیں آئے۔جن کے گھر انتقال ہوا ہوتا ہے اصولاً ان کے گھر جا کر تعزیت کی جاتی ہے۔ تو مناسب نہیں لگا ہمیں کہ اپنے والد کی فاتحہ کیلئے زمان پارک یا پھر کہیں اور جایا جائے اسی وجہ سے ہم نے انکار کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر عبدالقادر  6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply