عائشہ گلالئی کے عمران خان پر نئے الزامات

عائشہ گلالئی نے ایک طویل عرصے بعد دوبارہ پریس کانفرنس کرکےعمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔

تفصیلات کےمطابق عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ عمران کو بدلہ لینے کی عادت ہے ۔ عمران خان نے میرے خلاف پریس کانفرنس کروائی ، میرے اور میرے خاندان پر حملے کیلئے دوسروں کو آگے کیا ۔ میری بہن پر بنوں میں حملے کروائے ، ڈی پی او کو اطلاع دی تو اس نے مدد کرنے سے انکار کر دیا ۔

عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے تیس ہزار ارب پاکستان پر قرضہ چڑھا دیا ہے ، توشہ خانہ سے تحائف لیے اس نے اپنے عہدے کا استعمال کیا، ریاست مدینہ کی مثال دینے والے نے کرپشن کی انتہا کی ہے ۔ خیبرپختونخوا اب سری لنکا بنا دیا گیا ہے ۔

عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ جو قوم فحاشی کو گناہ نا سمجھے تو اللہ کی طرف سے ان پر فحاش لیڈر مسلط کر دیا جاتا ہے ، عمران نے شادی جیسے مقدس رشتے میں طلاق متعارف کرا دی ہے ۔ پی ٹی آئی کا سب کو پتا تھا یہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر آئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ جب ہٹ گئی تو آج وہ اسٹیبلشمنٹ سے بدلہ لے رہا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ عمران سڑکوں پر ذاتی مفاد کیلئے آرہا ہے ، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو فوج کو سیاسی بنانا چاہتا ہے ۔ چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ عمران پر غداری کا مقدمہ کیا جائے ۔ عمران فوج کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے ۔ اللہ کے بعد فوج ملک کی حفاظت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کا نام جماعت صفا ہے ۔ اسلام کیلئے معتدل نظام میری پارٹی کا منشور ہے ۔ میری پارٹی تمام لوگوں کیلئے اخلاقی تربیت کا ادارہ ہوگا ۔ ہم سب نے پاکستان کو فحاشی سے بچانا ہے ۔ میں نے اور میرے خاندان نے بہت صبر کیا ہے ۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے عمران پر تا حیات پابندی لگائیں ۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کو سپوٹ کرتی ہے ۔ عمران کی پارٹی پاکستان کے زوال کی ذمہ دار ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply