• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین ؛ دھند سے پُل پر 200 گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

چین ؛ دھند سے پُل پر 200 گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

: چین کے سنٹرل علاقے میں شدید دھند کی وجہ سے ایک پُل پر سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر زینگ ژو کے قریب دھند کی وجہ سے متعدد گاڑیوں اور ٹرکوں کے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں زینگچن برج پر گاڑیوں کو ایک دوسرے سے ٹکرائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ تقریباً 200 گاڑیاں آپس میں  ٹکرا گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکام کا کہنا تھا کہ زینگ ژو شہر میں حد نگاہ 500 میٹر سے کم تھی اور صبح کے وقت کچھ علاقوں میں دھند کی وجہ سے 200 میٹر سے آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply