• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امیرمقام کی اداکارفردوس جمال کےگھر آمد، 1کروڑ روپےکا چیک پیش کیا

امیرمقام کی اداکارفردوس جمال کےگھر آمد، 1کروڑ روپےکا چیک پیش کیا

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے لاہور میں لیجنڈ اداکار فردوس جمال کی خیریت دریافت کی۔فردوس جمال نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اداکار فردوس جمال کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا تھا، ہم نے سیاسی رنجشوں میں اس کا کیا حال کردیا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے دوست فردوس جمال کےگھر عیادت کے لیے آیا ہوں۔ فردوس جمال کو علاج کے لیے حکومت ہر طرح کی مدد فراہم کرےگی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور پارٹی فنکاروں،ادیبوں اور شاعروں کا دل سے احترام کرتی ہے۔ ملک فرد واحد کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق چلتا رہےگا۔ عمران خان جھوٹ کا ہیرو ہے اور سیاست کی ابتدا بھی جھو ٹ سےکی۔ اسمبلیوں کو توڑنے سے متعلق بھی عمران خان آج تک جھوٹ بولتے رہےہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہےکہ فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply