انصاف کے متلاشی جوڑے نےلاہور ہائیکورٹ میں خودکشی کرلی

: لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے پر انصاف کیلئے دربدر جوڑے نے دلبرداشتہ ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے آئے انصاف کے متلاشی جوڑے نے آج صبح لاہور ہائیکورٹ میں دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متاثرہ خاتون کا مؤقف تھا کہ پولیس اہلکاروں نے تھانے میں لیجا کر ان کی مبینہ طور پر برہنہ ویڈیوز بنائیں۔ ان کا قصور صرف پسند کی شادی تھی جو ان کے سوتیلے بھائی کو ہضم نہیں ہورہا تھا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر بلال نے چیف جسٹس کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ وہ مرنا نہیں چاہتے لیکن ان کی بیوی کی نازیبا ویڈیوز مخالفین وائرل کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میری فیملی صرف جائیداد کو ہتھیانے کے لیے غیر اخلاقی قدم اٹھا رہی ہے۔ ہم دونوں کو تشدد کرکے  مجھ سے میری  جائیداد کا حصہ  لکھوانا چاہتے ہیں اور میری عزت تک خراب کر دی ہے۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply