امریکہ میں برفانی طوفان سے مزید 70 اموات

امریکہ میں جاری برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث نظام زنگی معطل ہو گیا ہے۔ جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقے 4 فٹ برف تلے دبے ہیں۔ نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو آج بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں آج مزید 9 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں آج درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 6 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply