• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی خواتین کو گاڑی کے بعد موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت

سعودی خواتین کو گاڑی کے بعد موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کرکے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔سعودی حکومت نے رواں سال ستمبر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب نئے فرمان کے تحت جون 2018 سے خواتین لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سعودی مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے یکساں ضابطے کو حتمی تشکیل دے رہی ہے جب کہ مرد و زن کی گاڑیوں پر مختلف نمبر پلیٹس نہیں ہوں گی بلکہ ایک جیسی نمبر پلیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے ستمبر2017میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فرمان جاری کیا تھا جو کہ جون 2018 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فرمان کے بعد خواتین ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply