• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس میں بزرگوں کے کیئرسینٹرمیں آگ لگ گئی، 20 افراد ہلاک

روس میں بزرگوں کے کیئرسینٹرمیں آگ لگ گئی، 20 افراد ہلاک

روس کے صوبہ سائبیریا کے شہر کیمیروف میں بزرگوں کے ایک کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمروف میں بزرگوں کے لیے قائم کیئر سینٹر کی دوسری منزل مکمل طور پر جل گئی، جو کی لکڑی کی بنی ہوئی تھی۔

روسی میڈیا کے مطابق عمارت کی دوسری منزل باقاعدہ طور پر بزرگوں کی رہائش کے لئے مختص نہیں تھی۔

آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا اور آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی، تاہم ہیٹ بوائلر کی وجہ سے رات بھر کیئر سینٹر کی لکڑیاں سلگتی رہیں جس کے نتیجے میں کیئر سینٹر کا بالائی حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکام کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اور 6 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply