• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

: بھارتی ریاست بہار میں بھوج پور پولیس نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان زندہ باد نعرے لگانے والے 5 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

ویڈیو میں موجود دو افراد نے فتح کے بعد ٹرافی تھامی ہوئی تھی اور کچھ افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں سے چار کی شناخت محمد تنویرعالم، محمد ارمان، کلو اور سونو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کا کہناہےکہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورانہیں گرفتار کرنے کے بعد اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply